14 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلام آباد ۔۔۔۔۔ وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اور دیگر بڑے بڑے جرائم میں افغان مہاجرین ملوث ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، افغانوں اور ایرانیوں کو جاری کر دہ 8 ہزار شناختی کارڈ بلا ک کر دیئے گئے ہیں ، افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین سے بار بار کہا ہے۔

ابنا: قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیرداخلہ رحمن ملک نے بتایا کہ بلاک کئے جانے والے آٹھ ہزار شناختی کارڈز میں بعض افغان اور ایرانی شہریوں کو جاری ہوئے تھے اور ان کی تصدیق ناظمین نائب ناظمین نے کی۔ ان کیخلاف 907مقدمات درج ہوئے ہیں۔ جعلی شناختی کارڈ پر پاسپورٹ حاصل کرکے یہ لوگ باہر جا کر جرائم کرتے ہیں اور بدنامی پاکستان کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا قانون کے تحت غیرقانونی تصدیق کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ صرف پاکستانی شہریوں کو ہی جاری کئے جاتے ہیں یہ کارڈ افغان شہریوں ،غیر ملکیوں کو جاری نہیں کئے جاتے۔ .............

/169